مداحوں کی محبت کے سوا مجھے کوئی چیز خوش نہیں کر سکتی، مہوش حیات
اسلام آباد(امروز نیوز )تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ انہیں مداحوں کی محبت کے سوا کوئی چیز خوش نہیں کر سکتی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ مہوش حیات ان دنوں اپنی عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم چھلاوہ کی کاسٹ کے ہمراہ پنجاب میں تشہیر میں مصروف ہیں۔اس موقع پر انہوں نے ایک مال میں مداحوں کے ساتھ لی گئی سیلفی ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرے کام کا بہترین حصہ مداحوں سے ملاقات ہے، ان سے ملاقات کے وقت خوشی میری آنکھوں میں جھلکتی ہے جو سب کچھ کہہ دیتی ہیں لہذا مداحوں کی محبت کے سوا مجھے کوئی چیز خوش نہیں کر سکتی۔ فلم میں اداکار اظفر رحمان، اسد صدیقی، زارا نور عباس اور دیگر شامل ہیں