گلوکارہ شکیرا رقص کے دوران سٹیج پر گر گئیں، ویڈیو وائرل

0 113

اوٹاوا معروف گلوکارہ شکیرا سٹیج پر لائیو کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر گر گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کینیڈا کے شہر مانٹریال میں کنسرٹ کر رہی تھیں۔ایکسپریس نیو زکے مطابق شکیرا کی پرفارمنس کے دوران ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا جو اپنی پسندیدہ گلوکارہ کو سننے اور دیکھنے کے لیے بے تاب تھے۔

لائیو پرفارمنس کے دوران شکیرا سٹیج پر پھسل کر گئیں لیکن انھوں نے خود کو سنبھالا اور فوراً ہی اٹھ کھڑی ہوئیں۔

شکیرا نے سٹیج پر گرنے کے بعد دوبارہ کھڑے ہو کر پرفارمنس کو اس طرح جاری رکھا جیسے کچھ نہ ہوا ہو۔

جیسے ہی شکیرا نے سٹیج پر اپنی پرفارمنس دوبارہ شروع کی، ہال تالیوں سے گونچ اُٹھا۔ ان کے مداحوں نے گلوکارہ کے پروفیشنل ازم کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.