ساؤتھ انڈین فلموں کے شائقین کیلئے بُری خبر
بھارت کی Telugu Film Industry کے پروڈیوسرز نے یکم اگست سے فلموں کی شوٹنگ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
جنوبی ریاست آندھرا پردیش اور تنلگانہ میں 8 کروڑ سے زائد افراد Telugu زبان بولتے ہیں، تیلگو زبان میں بنائی جانے والی Films نا صرف SOUTH INDIA بلکہ پوری دنیا میں مقبول ہے۔
تیلگو فلم انڈسٹری کے پروڈیوسرز کی نمائندہ تنظیم Telugu Producers Guild نے یکم اگست سے تمام فلموں کی SHOOTING روک دینے کا اعلان کیا ہے۔
“تیلگو پروڈیوسرز گلڈ” کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ COVID-19 کے بعد فلموں کے بجٹ میں اضافے اور گھروں سے ہونے والی آمدنی میں کمی کی وجہ سے تیلگو فلم انڈسٹری کی از سر نو تنظیم سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ COVID-19 کے بعد اپنی فلموں کو صحت مند ماحول میں ریلیز کرنا ہماری ذمہ داری ہے، عالمی وبا کے بعد بدلتے حالات کی وجہ سے آمدنی کم ہورہی ہے، اس لئے پروڈیوسرز کے لیے ان تمام مسائل پر بات کرنا ضروری ہوگیا ہے جن کا وہ سامنا کر رہے ہیں۔
گزشتہ کئی روز سے تیلگو فلم انڈسٹری کے پروڈیوسرز سینما ٹکٹس پر حکومتی ٹیکسوں اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر فلموں کی ریلیز کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل پر غور کررہے ہیں۔
فلم پروڈیوسرز کا ایک طبقہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر فلموں کی ریلیز پر تشویش کا شکار ہے۔
فلم سازوں کا ماننا ہے کہ حکومت کی جانب سے سینما ٹکٹوں پر TAX میں چھوt ملنی چاہیے تاکہ ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد CINEMA آسکیں۔