نعمان حبیب کی بیٹیوں کے ساتھ ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے
پاکستان کے نامور اداکار NOMAN HABIB کی اپنی بیٹیوں کے ساتھ ویڈیو نے انکے مداحوں کے دل جیت لیے۔
یہ ویڈیو نعمان حبیب نے اپنے INSTAGRAM اکاؤنٹ سے شیئر کی جس میں انکی بڑی بیٹی انکی شرٹ کے بٹن بند کرنے کے بعد انکے ماتھے پر چومتی ہے، انکی دونوں ننھی پریاں اپنے بابا کے پاؤں بھی دبا رہی ہیں۔
نعمان حبیب نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ بیٹیاں پہلا پیار، میں بہت خوش قسمت باپ ہوں جس کی دو بیٹیاں ہیں، الحمداللہ۔
نعمان حبیب ایک ٹیلنٹڈ اداکار ہیں جو کئی ڈراموں میں کام کرچکے ہیں، انہوں نے اپنا ڈیبیو ڈرامہ سیریل ’’یہ زندگی ہے“ سے کیا تھا جس میں انہوں نے بھولا کا کردار نبھایا تھا۔
نعمان حبیب کی اہلیہ ASMA بھی مختلف ڈراموں میں سپورٹنگ اداکار کے طور پر کام کرتی ہیں اور دونوں کی دو بیٹیاں ہیں۔