شہری ٹیکس وقت پر ادا کریں جمیل کاکڑ

0 127

سبی(امروز نیوز)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جہانزیب جمیل کاکڑ نے کہا ہے کہ شہری ٹیکسزکی ادائیگی کو بروقت یقینی بناکر اپنا قومی فریضہ پورا کریں،موٹروہیکل،پراپرٹی ٹیکسز کی وصولی اور ہدف کو مقررہ مدت تک پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں،منشیات جیسے ناسور کے خاتمہ کے لیے ایکسائز پولیس ہمہ وقت مستعد ہے،محدود وسائل میں رہتے ہوئے منشیات کے تدارک کویقینی بنایاجائے گا،نان کسٹم پیڈ اور بغیر دستاویزات کی حامل گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے،قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کیا،انہوں نے کہا کہ ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کے لیے ایکسائز کی ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہے تاکہ قومی خزانے کے ریونیوکو مستحکم بنایا جاسکے،رواں مالی سال کے ریونیو کا ٹارگٹ 8کروڑسے زائد کا ہے جسے انشاء اللہ مالی سال کے اختتام سے قبل ہی مکمل کرلیا جائے گا انہوں نے کہا کہ موٹر وہیکل و پراپرٹی ٹیکسز کی وصولی کو یقینی بنایا جارہا ہے اس ضمن میں نان کسٹم پیڈ اور بغیر دستاویزات والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن شروع کررکھا ہے اور بغیر کسی امتیازی سلوک کے گاڑیوں کو پکڑ کر ان کے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو چاہیے کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادہ ٹیکسز کی ادائیگی کو یقینی بناکر ایک مہذب اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں انہوں نے مزید کہا کہ ایکسائز پولیس سبی ڈویژن سے منشیات کے خاتمہ کو ممکن بنانے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس،لیویز فورس کے ساتھ مل کر کمبائنڈ آپریشنز بھی کررہی ہے تاکہ سبی ڈویژن کو منشیات سے پاک بنایا جاسکے اور نئی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے صلاحیات کو برؤئے کار لایا جارہا ہے تاکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مورال کو بلند بناکر عوام کے اعتماد کو بحال کیا جاسکے اور اس ضمن میں عوام الناس،اسٹیک ہولڈرز سول سوسائٹی و کمیونٹی کے افراد کے ساتھ کوارڈی نیشن رکھی جارہی ہے تاکہ ٹیکسز کی ریکوری سمیت نان رجسٹرڈگاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل کو ممکن بنایا جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.