نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ادریس خٹک کے گمشدگی کیخلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ۔
کوئٹہ۔(امروز نیوز)
نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام پارٹی کے رہنماء ادریس خٹک سمیت تمام سیاسی کارکنوں کی جبری گمشدگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے پارٹی کے مرکزی رہنماء حاجی نیاز بلوچ، صوبائی ترجمان علی احمد لانگو، ستار بلوچ، کلثوم نیاز، حنیف کاکڑ، بی ایس او پجار کے ڈاکٹر طارق بلوچ و دیگر دوستوں نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماء ادریس خٹک سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔