وفاقی حکومت کے ہرشعبے میں بلوچستان سرفہرست ہے،نور محمد دمڑ

0 141

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بی اے پی کے مرکزی رہنماءو صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وفاقی حکومت کے ہرشعبے میں بلوچستان سرفہرست ہے احساس پروگرام کے حوالے سے احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشترسے انکے آفس میں ملاقات کی اور بلوچستان میں احساس پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشترنے ملاقات کے دوران بتایا کہ احساس پروگرام کے زریعے ملک بھر سے غربت کے خاتمے کےلئے کوشاں ہے پروگرام کے زریعے بلوچستان کے غریب مرد و خواتین کی مدد کی جارہی ہیں وزاعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان کو سب سے زیادہ توجہ دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا یہ وژن ہے کہ احساس پروگرام کے زریعے ملک کے تمام غریبوں کی بھرپور مالی مدد کی جائے اور کوئی بھی شخص بھوکا نہ رہے ۔ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے احساس پروگرام کے چیئرپرسن کو احساس پروگرام کے زریعے بلوچستان سے غربت اور پسماندگی ختم کرنے کے علاوہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع زیارت و ہرنائی میںدوبارہ سروے کرانے اور حلقہ انتخاب میں رہ جانے والے بیواﺅں ، یتیمو ں ، غریبوں ، بیمار افراد کو احساس پروگرام میں شامل کرنے اور بلوچستان میں احساس پروگرام کے حوالے سے تجاویز پیش کی چیئرپرسن نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کا جائزہ لینے اور بلوچستان اور انکے حلقہ انتخاب میں رہ جانے والے مستحق افراد کو احساس پروگرام میں شامل کرنے اور انکی مالی مدد کی یقین دہانی کرائی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو بلوچستان اور حلقہ انتخاب کا دورہ کے دعوت دی جس کو انہوں نے قبول کرتے ہوئے مارچ میں بلوچستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.