صوبے میں دہشت گردی کا خاتمہ تعلیم سے ممکن،ضیاءلانگو

0 114

اوتھل (امروز نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کا خاتمہ تعلیم سے ممکن ہے ہمارے نوجوانوں کوایک منصوبے کے تحت بندوق دے کر پہاڑوں پر بھیجا گیاجس سے صوبے کو نقصان اٹھانا پڑاان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع لس بیلہ کے صدر مقام اوتھل میں وزیراعلیٰ جام کمال خان کی جانب سے بلوچستان ریزیڈنشل کالج اوتھل اور گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ فار بوائیز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوباءوزیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صوبے میں تعلیم کی بہتری اور نئی تعلیمی ادارے بنانے اور ان کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لئے اہم اقدامات کر رہے ہیں۔کیوں کہ تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس سے ہم دہشت گردی کو شکست دے سکتے ہیں۔اور انشاءاللہ ہم تعلیم ہی سے صوبے میں دہشت گردی کے ناسور کو ختم کریں گے۔یہ دہشت گردی ہمیں ورثے میں ملی ہے۔لیکن وزیراعلیٰ جام کمال خان کی مثبت و موثر حکمت عملی سے اسے شکست فاش دیں گے۔ضیاء لانگو نے کہا کہ دہشت کردی کے خاتمے کا واحد حل تعلیم ہے جب تعلیم کے بہترین ادارے ہوں گے تو نوجوانوں کو بندوق دیکر پہاڑوں پر بھیجنا اور ریاست سے لڑنا آسان نہیں ہوگا۔صوباءوزیر داخلہ نے کہا کہ تعلیم جہالت کے اندھیرے دور کرکے فہم و ادراک کی روشنی فراہم کرتی ہے۔ضیاءلانگو نے کہا کہ موجودہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صوبے کی کمانڈ صحیح چلارہے ہیں۔اور ان گڈ گورننس کے وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی معترف ہیں کہ بلوچستان کے لوگ خوش قسمت ہیں جنہیں جام کمال خان جیسا زیرک بردبار اور معاملات کو سمجھنے والا وزیراعلیٰ ملاانشاء اللہ موجودہ حکومت بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں سابقہ حکومتوں کے برعکس اہم کردار ادا کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.