کورونا سے پاکستان میں مزید 16 اموات، تعداد301 ہو گئی، 14 ہزار سے زائد متاثر

0 120

کوئٹہ (امروز نیوز)
  کورونا نے پاکستان میں مزید 16 افراد کی جان لے لی، موذی وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 301 تک پہنچ گئی۔ متاثرہ افراد بھی 14 ہزار سے تجاوز کر گئے۔

ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی، خطرناک وبا سے مزید 16 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 301 ہوگئی، مزید 751 افراد کورونا کا شکار ہوئے، متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار 79 ہو گئی۔

کورونا کے 3 ہزار 233 مریض ملک بھر میں صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 111 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، پنجاب 5 ہزار 640، سندھ میں 4 ہزار 956 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ خیبرپختونخوا ایک ہزار 984، بلوچستان میں 853 مریض ہیں جبکہ اسلام آباد 261، گلگت بلتستان 320 اور آزادکشمیر میں مریضوں کی تعداد 65 تک پہنچ گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.