سپائیڈر مین اداکار اینڈریو نے اداکاری سے بریک لے لیا

0 24

لاس اینجلس : ہالی وڈ فلم “امیزنگ سپائیڈر مین” اور اس کے سیکوئل “امیزنگ سپائیڈر مین 2” میں سپائیڈر مین کا کردار نبھانے والے اداکار اینڈریو گارفیلڈ نے اداکاری کی دنیا سے بریک لے لیا۔

اینڈریو نے گذشتہ برسوں کے دوران متعدد پراجیکٹس میں اداکاری کی جس کی وجہ سے انہیں اہم کردار میں بہترین اداکار کیلئے آسکر نامزدگی بھی ملی تاہم 38 سالہ اداکار نے کچھ وقت کی بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں اینڈریو نے کہا کہ میں واقعی بہت خوش ہوں کہ میں نے بریک لے کر اپنے لئے وقت نکالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں وقفے کے دوران زیادہ سے زیادہ آرام کرنا چاہتا ہوں اور مختلف چیزیں سوچوں گا۔ اداکار نے یہ بھی کہا کہ میں دوسرے لوگوں کے کام دیکھنا چاہتا ہوں، موسیقی سننا ، دوستوں کے ساتھ رہنا اور برگر کھانا چاہتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.