سعودی حکومت سے کل کے واقعہ پر ایکشن لینے کا مطالبہ کرنے جا رہے ہیں : رانا ثناء اللہبط

0 28

اسلام آباد : رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ یہ واقعہ اچانک رونما نہیں ہوا، کل کا واقعہ منصوبہ بندی سے کیا گیا، سعودی حکومت سے کل کے واقعہ پر ایکشن لینے کا مطالبہ کرنے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قابل احترام مقام پر غیر شائستہ جملے بولے گئے، اس طرح کے واقعات افسوسناک ہیں، پوری قوم نے کل کے واقعہ پر دکھ اور کرب محسوس کیا، آپ نے پونے 4 سال بہت امتحان لیا ہے، ہم نے گھروں سے نکل کر آپ کے مقدمات کا سامنا کیا ہے، 100 یا 200 بندوں کو اکٹھا کرنا کسی جماعت کیلئے مشکل نہیں ہے، آپ نے سزائے موت کے جھوٹے کیسز بنائے تاکہ ہم پارٹی سے پیچھے ہٹ جائیں، مجھ پر بے پناہ دباؤ ہے مگر کارکنان کو روک رکھا ہے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آج بڑے بھاری دل سے مخاطب ہیں، خان صاحب اور کتنی تقسیم چاہتے ہیں ؟ عمران خان کی سیاست جمہوری نہیں ہے، کیا دیواریں کھڑی کرنے سے ملک کی کوئی بہتری ہوسکتی ہے ؟ عمران خان کتنی نفرت چاہتے ہیں ؟ قوم کو دیکھنا ہوگا کہ خان صاحب کیا چاہتے ہیں، میں دھمکیاں دوں تو کیا اس سے کوئی بہتری ہو جائے گی ؟ جب تک لوگ آپ کیساتھ تھے تو بڑے اچھے تھے، ہم تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.