غزل شاہ کی طرف سے شوبز شخصیات کے اعزازمیں افطار ڈنرکا اہتمام
مانگا منڈی(امروز نیوز)گلوکارہ ،اداکارہ،بیوٹیشن و اینکر غزل شاہ کی برکھا پروڈکشن کے زیر اہتمام شوبز شخصیات کے اعزازمیں افطار ڈنر کا اہتمام،شوبز ومیڈیا سے متعدد افراد کی شرکت،آن لائن کے مطابق غزل شاہ کی طرف سے گذشتہ رات مقامی ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں فلمسٹارنغمہ بیگم،ہدائتکار حسن عسکری،رائیٹر ڈائریکٹر پرویزکلیم۔ڈاکٹر اجمل ملک،گلوکارہ میگھا،جراررضوی،بلاول خان،کامیڈین قیصر پیا،اداکارہ لیلیٰ صدیقی،جوجی علی خان سمیت صحافیوں کی کثیرتعداد جن میں طاہربخاری،ٹھاکر لاہوری،شجرالدین،رفیق مغل،وقاراشرف،جبارصدیقی،زین مدنی حسینی،حسن عباس زیدی،شہزاد فراموش،ملک آصف شہزاد،انجم شہزاد،ٹائیگرشاہ،عامرسہیل،حنا شہزاد،مسعود اعوان،سیف اللہ سپرا سمیت دیگر شامل تھے۔اس موقع پر کیک کاٹ کاٹ کر برکھا ٹی وی کی لانچنگ بھی کئی گئی جس پر فنکاروں و صحافیوں نے غزل شاہ کو مبارکباد بھی دی اور ان کے ٹی وی چینل کے لیئے دعابھی کی۔اس تقریب میں کمپئیرنگ کے فرائض عباس رائے نے سرانجام دئیے۔ اس موقع پر غزل شاہ نے اس افطار ڈنر و لانچنگ تقریب میں شریک ہونے پر اداکاروں و صحافیوں کا شکریہ اداکیا۔تقریب کے آخر میں مہمانوں کے لیئے ایک پرتکلف ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیاتھا۔–