بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈی اینڈ ریسرچ کا 136واں اجلاس

0 121

کوئٹہ (امروز نیوز)جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈی اینڈ ریسرچ کا 136واں اجلاس زیر صدارت جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال یونیورسٹی کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلا س میں ڈین فیکلٹیز ڈاکٹر ملک طارق، ڈاکٹر محمد عالم مینگل ، ڈاکٹر منظور احمد خٹک، ڈاکٹر دین محمد کاکڑ، ڈاکٹر ریحانہ رشید، ڈاکٹر سعیدہ مینگل ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عبدالمالک ترین، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں تعلیمی اےجنڈا زیر غور لایا گیا۔ جس میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق کے حصول، ایم فل ، پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز، امتحانات اور داخلوں کا طریقہ کار، جدید تحقیق کے زرائع ، مستقبل کے تعلیمی پروگرامز، کارکردگی رپورٹ سمیت مختلف شعبہ جات میں ایک پی ایچ ڈی اور پندرہ ایم فل ڈگری کے لئے اسکالرز کو منتخب کیا گیااور مختلف فیصلے کئے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کے وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ بلوچستان جہاںطلبہ کو اعلیٰ تعلیم فراہم کررہی ہے وہی اسکالرز کو تحقیقی سرگرمیوں کے مواقع مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی و بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ مختلف تعلیمی پروگرامزکو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تاکہ معیاری تعلیم کے ساتھ طلبہ کو مستقبل میںماہرین کے تبادلوں اور تربیتی سرگرمیوں کو پروان چڑھایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ آج پھر جامعہ پرمعاشرے کا مکمل اعتماد ہے۔ جو کہ یونیورسٹی کے تمام اسٹیک اولڈرز کے شب و روز کے محنت کا نتیجہ ہے اور انشاءاللہ اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں جامعہ کو ملک کے اہم اور دور جدید کے تقاضوں سے آراستہ کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اور پورے صوبے میں یونیورسٹی کے تعلیمی شاخوں کو وسعت دے کر اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے حصول کو ممکن بنایا
جائے گا۔ آخر میں انہوں نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا ااور بورڈ کے فیصلوں کو تحقیق و تعلیم کے حصول کے لئے اہم کرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.