میرے سیاسی جواب کو جام صاحب نے پرسنل کیوں لیا؟اختر مینگل
کوئٹہ (امروز نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل نے کہا ہے مجھے نہیں معلوم میرے سیاسی جواب کو جام صاحب نے پرسنل کیوں لیا ،میں نے صرف ان کو ان کی سیاسی تاریخ یاد دلائی جو کہ شاید ان کے لئے باعث شرمندگی ثابت ہوئی یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی، سردار اختر مینگل نے کہا کہ میں نے آپ کے ادھر رہنے پر کبھی اعتراض نہیں کیا یہی تو میں نے کہا ہے آپ ہمیشہ ادھر ہی رہتے ہیں آپ کا ادھر رہنا آپ کو مباک لیکن کبھی ساڈی گلی بھی آیا کرو ،انہوں نے کہا کہ ہم نے مرکزی حکومت کو سپورٹ کے بدلے چھ نکات جس میں مسنگ پرسنز ، بے روز گاری کاخاتمہ ،بلوچستان کے لوگوں کو اقلیت سے بچنے کے لئے قانون سازی ،کینسر ہسپتال ، ڈیم ، روڈ ،دیہاتوں میں بجلی اور گیس کی فراہمی ، تعلیمی ادارے ،علاج کی سہولیتیں ، فیڈرل اور فارن سروس میں بلوچستان کاحصہ مانگا، آپ نے کیا لیا وزارت اعلیٰ ، وفاقی وزیر (پرزہ جات)،سےنےٹ کا ووٹ اور بلوچستان میں جو کچھ ہو رہا ہے جس پر آپ نے آنکھیں بند کرنا ، انہوں نے کہا کہ مائی باپوں کو دعائیں دو کہ جنہوں نے چند دنوں میں تمہیں باپ بنا دیا۔