بلاول بھٹو زر داری کی نیب ہیڈ کوارٹر پیشی ، پولیس نے جیالوں پر آنسو گیس کے شیل بر سادیئے
اسلام آباد (امروز نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب نیب ہیڈ کوارٹر میں پیشی کے موقع پر پارٹی قائد سے اظہار یکجہتی کےلئے آنے والے کارکنان پر پولیس نے آنسو گیس کے شیل برساد یئے ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میدان کا جنگ کا منظر پیش کرتا رہا ، واٹر کینن کے استعمال اور لاٹھی چارج کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لے لیا ، جیالوں کی جانب سے پولیس ، اسلام آباد انتظامیہ ، وزیر اعظم عمران خان او ر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جاتی رہی ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کی نیب پیشی کے موقع پر کارکن بڑی تعداد اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کےلئے پہنچے ،نیب آفس کے باہر جیالوں پر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا جبکہ ڈی چوک پر آنسو گیس کے شیل برسادئیے۔ ایوب چوک پر پولیس نے جیالوں پر وحشیانہ لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ قبل ازیں سکیورٹی کے پیش نظر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور کارکنوں کو روکنے کےلئے اسلام آباد سیل کر دیا گیا اس موقع پر کارکنوں سمیت جیالوں کو بھی آگے جانے سے روک دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ڈی چوک پر پیپلزپارٹی کی بذرگ کارکن طاھرہ بادشاہ اور گلنار بادشاہ پر تشدد کیا گیا اور پھر انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس نے کارسرکار میں مداخلت کرنے پر ڈی چوک سے پیپلز پارٹی کی خاتون کارکن سمیت 3 کارکنان کو حراست میں لے لیا، حراست میں لی گئی پیپلز پارٹی کی خواتین رہنماو¿ں میں شازیہ طہماس، صوبیہ، مسرت ہلال شامل ہیں۔ اس موقع پر جیالوں کی جانب سے پولیس ، اسلام آباد انتظامیہ ، وزیر اعظم عمران خان او ر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جاتی رہی ۔ دوسر ی جانب بلاول بھٹو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈرتے ہیں تبدیلی والے، پاکستانیوں کے جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات گئے نوٹی فکیشن جاری کر کے خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد میں مخالفین کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔