ترجمان بلوچستان حکومت کی غلط ٹوئیٹ نے کھلبلی مچا دی

0 124

(امروز نیوز)

کوئٹہ حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے سول ہسپتال اور محکمہ صحت کورونا وائرس آپریشن سیل کے ترجمان و چیف فارماسسٹ ڈاکٹر وسیم بیگ کو کورونا وائر س سے جاں بحق قرار دیکر تعزیتی بیان جاری کردیا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے سول ہسپتال کوئٹہ اور محکمہ صحت کورونا وائرس آپریشن سیل کے ترجمان و چیف فارماسسٹ ڈاکٹر وسیم بیگ کے کورونا وائرس سے جاں بحقہونے کی خبر اور اظہار افسوس کا بیان اپنے ٹوئیٹر اور فیس بیک پروفائلز پر جاری کردیا جس سے ہر طرف تشویش کی لہر ڈور گئی البتہ ڈاکٹر وسیم بیگ سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ الحمداللہ میں صحت مند اور زندہ ہوں جبکہ بعد میں حکومت بلوچستان کے ترجمان نے ایک اور بیان دیا جس میں انہوں نے ڈاکٹر زبیر احمد کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.