نظر انداز کرنیکی پالیسی سے پرنٹ میڈیا کمزور ہوا،ایکشن کمیٹی

اخباری صنعت کی بقاء اسی میں ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کے ڈرافٹ کو مسترد کردیں

0 24

جدت کے نام پر ہونیوالے اقدامات دراصل پرنٹ میڈیا کیخلاف سازش ہے۔شرکاء احتجاجی کیمپ

کوئٹہ ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ 57 ویں روز بھی جاری رہا۔ علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات۔جرائد اور اخبار مارکیٹ کے نمائندگان موجود رہے۔

احتجاجی کیمپ کے شرکاء کہنا تھا کہ بلوچستان کے پرنٹ میڈیا سمیت پوری اخباری صنعت کی بقاء اسی میں ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کے ڈرافٹ کو مسترد کردیں کیونکہ جدت کے نام پر ہونیوالے اقدامات دراصل پرنٹ میڈیا کیخلاف سازش ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی واحد اخباری صنعت سے ہزاروں افراد وابستہ ہیں زمینی حقائق کے برعکس اقدامات سے بیروزگاری میں اضافہ ہوگا وہیں جو کسی صورت صوبے کے مفاد میں نہیں۔شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمیشہ صوبائی اخبارات کو نظر انداز کرکے کمزور کیا جاتا رہاہے اب ایسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں جس سے صوبے کی واحد صنعت بندش کا شکار ہو۔

شرکاء نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی کہ منتخب عوامی نمائندہ کو وزیراطلاعات کا قلمدان سونپا جائے اور بلوچستان کے حقیقی پرنٹ میڈیا کی سرپرستی کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.