عالیہ بھٹ کا پسندیدہ پاکستانی گانا کون سا ہے؟
علی بھٹ بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے مختلف بلاک بسٹر بالی ووڈ فلموں میں اپنی سپر ہٹ اداکاری سے بے پناہ محبت اور پہچان حاصل کی۔
عالیہ بھٹ نے اپنی فلم ڈارلنگ کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا موجودہ پسندیدہ پاکستانی گانا کوک اسٹوڈیو کا ‘پسوڑی’ہے ۔
کوک اسٹوڈیو سیزن 14کے مقبول ترین گانے ’پسوڑی ’ کے چرچے سرحد پار سے لے کریورپ تک ہیں، غیرملکی سمیت بھارتی بھی اس گانے کے دیوانے ہوئے تاہم اب اس گانے کے مداحوں میں عالیہ بھٹ کا نام بھی شامل ہوگیا ۔
عالیہ بھٹ نے انٹرویو میں مزید کہا کہ ہمارے گانے ‘کیسریا’ نے ‘پسوری’ کو پیچھے چھوڑ دیا جو میرے پسندیدہ گانوں میں سے ایک ہے۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اسٹارر ڈیبیو فلم ‘براہمسترا’ کا گانا ‘کیسریا’ 17 جولائی کو ریلیز ہوا ہے، اس گانے کے ریلیز ہوتے ہی لاکھوں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں، اس کے ساتھ ہی اس گانے میں کاپی کیٹ کا ٹیگ بھی لگایا گیا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے کیسریا کے دوسرے حصے لو اسٹوریہ کو 20 سال سے زیادہ پرانے پاکستانی گانے لاری چھوٹی کی نقل قرار دیا تھا ۔
آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بنی فلم ‘براہمسترا’ اس سال 9 ستمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔