کیا ’ہاؤس آف ڈریگن‘ میں اکشے کمار نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے؟

0 122

کراچی: سوشل میڈیا صارفین اور فلموں کے شوقین افراد نے  نئی ہالی ووڈ ویب سیریز ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ میں اکشے کمار کو ڈھونڈ نکالا۔

سوشل میڈیا پر نئی ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’ہاؤس آف دی ڈریگن ‘ کے خوب چرچے ہورہے ہیں یہ  مشہورِ زمانہ ویب سیریز’ گیم آف تھرونز ‘کا پریکوئل ہے۔

مگر اب سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ ہاؤس آف دی  ڈریگن میں  بالی ووڈ کے سُپر اسٹار اکشے کمار نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

در اصل یہ اکشے کمار نہیں بلکہ فلم دکھائے گئے ریاست کے بادشاہ ’کنگ ویزریز ٹارگرین ‘ہیں جو  کافی حد تک اکشے کمار سے مماثلت رکھتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہےکہ کنگ کا کردار ادا کرنے والے ہالی ووڈ اداکار پیڈی کونسیڈین کی شکل اکشے کمار سے کافی ملتی جُلتی ہے جس کی وجہ سے ٹوئٹر پر میمز کا طوفان آگیا ہے۔

صارفین ہاؤس آف ڈریگن کے کنگ اور اکشے کمار کی تصویر کا کولاج بنا کرمیمز  شیئرکر رہے ہیں۔ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’اکشے کمار ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ میں اچھی اداکاری کر رہے ہیں‘۔

ایک ٹوئٹر صارف لکھا  کہ ’شاہد مجھے علم نہیں کہ ایچ بی او نے اکشے کمار کو ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ میں کاسٹ کرلیا ہے‘۔ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ ’ اکشے کمار نے طویل سفر طے کرنے کے بعد ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ میں کنگ ویزریز ٹارگرین کا کردار ادا کیا۔

جبکہ کئی صارفین تو کنگ کو واقعی اکشے کمار ہی سمجھ بیٹھے ہیں اوراپنی پوسٹ میں اکشے کمار کو ٹیگ کر کے ان سے سوالات کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ’ گیم آف تھرونز‘ امریکی کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بلاک بسٹر سیریز تھی جس کے پریکوئل’ہاؤس آف ڈریگن ‘ کا پہلا سیزن قسط وار نشر کیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.