دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کرینگے، ضیاء لانگو
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)صوبائی مشیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ریکوڈک بلوچستان کے لوگوں کا سب سے اہم معاشی اثاثہ ہے سیاست اور ذاتی مفادات کی خاطر بلوچستان کے لوگوں کے مستقبل سے نہیں کھیلنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ ریکوڈک کے مالک بلوچستان کے لوگ ہیں فیصلہ وہی ہو گا
جو بلوچستان کے لوگ چاہیں گےاور اب وقت آگیا ہے کہ ہم قدرت کے دئیے ہوے وساہل اپنے ملک اور صوبے کے غریب عوام کے لیے استعمال کریں نہ کہ اپنی سیاست اور ذاتی مفادات کی خاطر بلوچستان کے لوگوں کے مستقبل سے کھیلیں، میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ ریکوڈک بلوچستان کے لوگوں کا سب سے اہم معاشی اثاثہ ہے
، اللہ تعالی نے اس صوبے کو لامحدود قدرتی وسائل سے نوازا ہے۔ یہ حکومت تمام قدرتی وسائل کو اپنے عوام کی معاشی بہبود کے لیے بروئے کار لائے گی جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہواانہوں نے ڈیرہ اللہ یار میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا جارہاہے
اس سفاکانہ عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں عوام کے تعاون سے امن بحال کرینگے اور دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کرینگے۔