ہالی ووڈ فلم”اگلی ڈولز“10مئی کو سنیما گھروںکی زینت بنے گی
لاس اینجلس (امروز نیوز)لاس اینجلس میں ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم’ ’اگلی ڈولز“10مئی کو سنیما گھروںکی زینت بنے گی۔مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والی فلم کے پریمئر میں رنگا رنگ تقریب میں ایما رابرٹ،نک جونز اور کیلے کلارسن سمیت دیگر فلمی ستاروں نے شرکت کرکے رونقیں بکھیردیں جبکہ اس موقع پر مداحوں کی بھی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ڈائریکٹر Asbury Kelly کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسی بد شکل گڑیاVوں کے گرد گھوم رہی ہے جنہیں کوئی پیار نہیں کرتا۔ محبت کی طلبگار یہ ننھی کیوٹ گڑیائیں مستی اور شرارت میں مشغول دکھائی دے رہی ہیں جن کی شرارتیں دیکھنے والوں کوہنسنے پر مجبور کر دیں گی۔اس کامیڈی فلم کیلئے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکارایما رابرٹ،نک جونز، گیبرئل اگلییسیاس سمیت کئی فنکاروں کی آوازمیں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔