حکومت بلوچستان ملازمین کے مستقلی کے احکامات جاری کرے،جعفر مندوخیل
کوئٹہ (امروز نیوز)پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان بلاتاخیر بی ڈی اے کے ھڑتالی ملازمین کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے دس سال سے کنٹریکٹ پر بی ڈی اے میں خدمات و فرائض کی ادائیگی کرنے والے ملازمین کے مستقلی کے احکامات جاری کرے۔کیونکہ تادم مرگ بھوک ھڑتال پر موجود ملازمین کی حالت روز بروز غیر ھوتی جارھی ھے اور پھر ملازمت کی مستقلی کا مطالبہ انکا بنیادی حق بنتا ھے لہذا حکومت اس سلسلے مذید تاخیر سے کام نہ لیں۔اور میں حکومت بلوچستان کو مشورہ دیتا ھوں کہ وہ بھوک ھڑتالی ملازمین کو عید کا تحفہ ان کی مستقلی کے احکامات کی صورت میں دے دیں۔جعفر مندوخیل نے کہا کہ بی ڈی اے کے ملازمین کی حمایت نہ صرف تمام سیاسی جماعتیں کررھی ھیں بلکہ حکومتی حلقے بھی اس حق میں ھیں کہ بی ڈی اے کے دس سال سے عارضی ملازمین کو اب مستقل کیا جائے جب سارے لوگ ان ملازمین کے ساتھ اظہار یکجیتی کر رھے ھیں تو پھر حکومت کی جانب سے دیر کس بات کی ھے۔کل اگر بھوک ھڑتالی کسی ملازم کو کچھ ھوجاتا ھے تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ھوگی۔جعفر مندوخیل نے کہا
کہ مسلم لیگ ان ملازمین کے اس جائز مطالبے کے لئے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ھے۔