بلوچستان حکومت نے شہید کی تعریف میں جزوی ترمیم کر دیا‘انسداد دہشتگردی کے دوران حادثے میں جاں بحق اہلکار بھی شہید تصور ہوں گے، نیا نوٹیفکیشن

0 84

کوئٹہ حکومت بلوچستان نے صوبائی کابینہ کے 29 اپریل 2025 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں "بلوچستان سول سرونٹس و امپلائز بینیفٹس اینڈ ڈیتھ کمپنسیشن پالیسی 2020” کے تحت "شہید” کی تعریف میں جزوی ترمیم کر دی ہے۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر 646-845 کے مطابق نئی تعریف کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ترمیم شدہ تعریف کے تحت اب وہ سرکاری ملازمین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں:پولیس، لیویز، بلوچستان کانسٹیبلری:کے اہلکار بھی شہید تصور ہوں گے جو انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں کے دوران، بم دھماکوں، فسادات، سیکیورٹی ڈیوٹی یا ہاٹ پرسیوٹ میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہوں۔ تاہم معمول کے حادثات یا عام نوعیت کے واقعات میں اموات اس میں شامل نہیں ہوں گی۔ شہادت کا تعین حسب سابق ضلعی معاوضہ کمیٹی کی سفارشات پر محکمہ داخلہ کرے گا۔محکمہ خزانہ کے سیکریٹری عمران زرکون کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ باقی تمام شرائط و ضوابط پالیسی 2020 کے مطابق برقرار رہیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.