بلوچستان میں موسم کی صورتحال
آج شام سے بلوچستان کے شمالی بالائی مشرقی شمال مغربی اور مغربی حصوں میں پری مون سون اور مغربی ہواؤں کے ملاپ سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہورہا ہے جو اگلے دو سے تین دن تک روز شام اور رات کے اوقات میں بلوچستان کے مختلف مقامات بارشوں کا سبب بن سکتا ہے
بلوچستان شمالی بالائی
چمن کچلاک پشین زیارت مسلم باغ قلعہ سیف اللہ لورالائی ژوب مستونگ قلات سوراب ہرنائی ان علاقوں میں آج دوپہر سے اگلے دو تین روز تک شام رات کے اوقات میں دو سے تین بار مختلف مقامات پر گرج چمک آندھی کے بارش کے امکانات ہیں
بلوچستان مشرقی
بارکھان کوہلو رکھنی موسیٰ خیل سبی ڈھاڈر بولان ڈیرہ بگٹی سوئی ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ اللّٰہ یار جیکب آباد اوستہ محمد جعفر آباد ان علاقوں میں چند مقامات پر اگلے دو سے تین روز کے درمیان ایک یا دو بار گرج چمک آندھی کے ساتھ مختلف مقامات پر کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارشوں کے امکانات ہیں ان میں بارکھان کوہلو رکھنی موسیٰ خیل ان علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے امکانات ہیں
بلوچستان وسطی جنوبی وسطی
خضدار نال بسیمہ تحصیل مولہ چُٹک وڈھ آوران پورالی بیلا کنراچ ان علاقوں میں اگلے دو سے تین دن کے درمیان ایک یا دو بار گرج چمک آندھی کے ساتھ مختلف مقامات تیز بارشوں کے امکانات ہیں
بلوچستان شمال مغربی اور مغربی
*دالبندین نوکنڈی نوشکی خاران پنجگور کیچ واشک بدرنگ تمپ بلیدہ مند ان علاقوں میں اگلے دوسے تین دن کے درمیان ایک بار گرج چمک آندھی کے ساتھ مختلف مقامات پر کہیں کہیں ہلکی کہیں تیز بارشوں کے امکانات ہیں*
باقی بلوچستان کے ان مقامات پر جس میں(تربت میں کچھ امکانات ہیں) اور گوادر پسنی جیوانی اورماڑہ گڈانی اوتھل وندر حب چوکی ڈام سونمیانی کنڈ ملیر ان علاقوں میں بارشوں کے امکانات نہیں ہاں البتہ اگر آس پاس کہیں کے شہروں میں گرج چمک کے اچھے تھنڈرز بن جاتے ہیں اور ان کی موؤمنٹ ان میں سے کسی شہر کی طرف ہو جائے تو ممکن ہے کہ ان میں سے کسی شہر میں اچھی بارشوں کے امکانات بن سکتے ہیں