ہمایوں سعید کا مشکل دور
اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ جب وہ کالج میں تھے تو انکے والد کی رقم ڈوب گئی اور بھائی ایک حادثے میں معذور ہوگیا، انکی فیملی شدید کرائسز میں آگئی جس پر انہیں کالج کے زمانے سے ہی کام پر لگ گئے۔
نجی ویب چینل کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں ہمایوں سعید نے دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ اپنے چھوٹے بھائی کے معذور ہونے کے بعد ان تمام مشکلات پر بات کی جن کا انہیں اور ان کے خاندان کو سامنا کرنا پڑا۔
ہمایوں سعید نے بتایا کہ میرے کالج کے زمانہ میں ابو کے پیسے ڈوب گئے اور اسی وقت میرا چھوٹا بھائی بابر گر کر اپاہج ہوگیا اور ساری ذمہ داری اسپتالوں کے چکر، پیسوں کا انتظام کرنا سب مجھ پر آگیا۔
ہمایوں سعید نے کہا اس وقت میں صرف 18 سال کا تھا اور تبھی سے مجھے کالج کے ساتھ ساتھ کام کرنا پڑا اور میں نے ٹیوشنز پڑھانا شروع کردیے، میری کوشش تھی کہ کسی طرح کمانا شروع ہوجاؤں۔
ہمایوں سعید نے کہا میرا بھائی جو بہت شرارتی اور ہنس مکھ بچہ تھا جب اچانک اسپتال پہنچا پھر ڈاکٹرز کا یہ کہنا کہ ساری زندگی چل نہیں سکے گا ویل چئیر پر رہے گا۔ امی ابو بھائی کو دیکھ دیکھ کر تکلیف سے بلکل ختم ہوگئے۔ وہ وقت بہت مشکل وقت تھا۔