ظلم پر خاموشی ظالم کا ساتھ دینے اور اسکو مضبوط کرنے کے مترادف ہے، مصطفی کمال

0 179

خاموشی آپشن نہیں رہا، ظلم پر خاموشی اختیار کرنے والوں کا پیپلز پارٹی زندہ رہنا مشکل کردے گی
کراچی(امروز ویب ڈیسک)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ ظلم پر خاموشی ظالم کا ساتھ دینے اور اسکو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔ پیپلز پارٹی کے ظلم کیخلاف عوام کو اب گھروں سے نکلنا ہوگا، خاموشی آپشن نہیں رہا۔ ظلم پر خاموشی اختیار کرنے والوں کا پیپلز پارٹی زندہ رہنا مشکل کردے گی۔ ہمارا ماننا ہے کہ خاموش رہنے والے دنیا اور آخرت میں بھی تکلیف اٹھانا پڑیں گی،

روز محشر خاموش رہنے والے کوئی جواز پیش نہیں کرسکیں گے۔ کراچی سے کشمور تک سندھ پیپلز پارٹی کی جمہوری دہشتگردی کا شکار ہے، پیپلز پارٹی سندھ کو آصف علی زرداری کی جاگیر بنانا چاہتی ہے جسے تمام محب وطن پاکستانیوں کے ساتھ مل کر ناکام بنائیں گے۔ یہ پاکستان کے خاف سازش ہے۔ ایسے قوانین مقبوضہ کشمیر میں بھارت اور مقبوضہ بر صغیر میں انگریزوں نے بھی نہیں بنائے تھے۔ پیپلز پارٹی کے ظلم کیخلاف صرف پاک سر زمین پارٹی کھڑی ہے۔ وقت نے ثابت کردیا ہے کہ ہمارا راستہ ہی صحیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں عہدے داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری اور بلاول زرداری کی پیپلز پارٹی 1973 کے ذوالفقار علی بھٹو کے پیش کردہ آئین کو نہیں مانتی جو بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات اور وسائل منتقل کرنے کا پابند کرتا ہے۔

پیپلز پارٹی کی تعصب زدہ سندھ حکومت کا سیاہ بلدیاتی نظام آئین کے آرٹیکل 7، 8، 32 اور 140A کی صریح خلاف ورزی ہے اور جمہوری تاریخ پر بدنما داغ ہے۔ اس قانون کے باعث کراچی میں احساس محرومی کا طوفان برپا ہوگا۔ ہم ریاست کے وفادار ہیں حکومت کے نہیں، ریاست ہماری ہے اور ہم اس کا دفاع کریں گے۔ کارکنان گھر گھر جائیں اور مسئلے کے حل کیلئے لوگوں کو ہمارا ساتھ دینے پر آمادہ کریں۔ یہ ہر کراچی والے کی نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔ عوام اپنے حقوق کے لیے زندہ قوموں کی طرح باہر نکلیں اور ظالم کو واضح پیغام دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.