صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس سے وابستہ افراد قابل احترام ہیں،غلام نبی مری

0 82

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران صدر سلمان اشرف جنرل سیکرٹری فتح شاکر و دیگر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ بی یو جے کی نو منتخب کابینہ صحافیوں کے حقوق و فلاح و بہبود کے لئے کوششوں اور بلوچستان کی پسماندہ عوام کی آواز کو موثر انداز میں بلند کرتے ہوئے ایوانوں تک پہنچانے میں اپنا کرداراداکرینگے بلکہ مثبت اور معیاری صحافت کو مزید فروغ دینے کے ساتھ صحافیوں کے حقوق اور آزادی صحافت کے لئے بھرپور جدو جہد کرتے رہیں گے، بلوچستان کے صحافیوں نے انتہائی نامساعد حالات کے باوجود جس طرح صحافتی فرائض کی انجام دہی کا سلسلہ جاری رکھا ہے وہ قابل تحسین ہے، ۔بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کی نومنتخب کابینہ صحافی برادری کی توقعات پر پورا اترنے کے ساتھ ساتھ صوبے میں مثبت اور با مقصد صحافت کے فروغ کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گی انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے پیشہ وارانہ فرائض کی بطریق احسن ادائیگی میں پوری صحافی برادری کو بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ بی این پی آزادی اظہاررائے پر مکمل یقین رکھتی ہے میڈیا معاشرے کا چوتھا ستون ہے جو معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس سے وابستہ افراد قابل احترام ہیں،میڈیا معاشرے کو درست سمت کی طرف گامزن کرنے اور رائے عامہ کو بدلنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.