حکومت ایرانی تیل کے کاروبار سے وابستہ افراد سے روزی نہ چھینے،اسلم رئیسانی

0 66

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے محکمہ سی اینڈڈبلیو کے ملازمین اور بلوچستان وفاٹا کی میڈیکل سیٹوں کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت ایرانی تیل کے کاروبار سے وابستہ افراد سے روزی نہ چھینی جائے بلکہ ایک کروڑنوکریوں اور 50لاکھ گھروں میں ہمارا حصہ دیاجائے ۔گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے تحت فاٹا اور بلوچستان کی میڈیکل سیٹوں کی بحالی کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت بلوچستان محکمہ تعمیرات ومواصلات کی 361ملازمین کو بحال کرکے غریبوں کی دعائیں کمائیں ،انہوں نے مطالبہ کیاکہ وہ غریب لوگ جو ایرانی تیل کے کاروبارسے منسلک ہیں ان پر روزگار کے دروازے بند نہ کئے جائیں بلکہ انہیں کاروبار کی اجازت دی جائیں ، ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا حساب رہتا ہے اس میں بلوچستان کاحصہ دیا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.