پریانکا چوپڑا اپنی بیٹی ’مالتی میری‘ کو منظرِعام پر لے آئیں

0 33

لاس اینجلسبالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پرو ائرل ہوگئیں۔

پریانکا چوپڑا پہلی مرتبہ اپنی بیٹی مالتی میری جونس کو منظرِ عام پر لے آئیں، اداکارہ بیٹی اور شوہر نک جونس کے ہمراہ لاس اینجلس میں منعقد ہالی ووڈ واک آف فیم  کی تقریب میں شریک ہوئی تھیں جہاں ان کے شوہر کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اپنی بیٹی مالتی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی پریانکا اور ان کی بیٹی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا نے 2018 میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی جس کے 4 سال بعد گزشتہ برس ان کے ہاں سروگیسی کے زریعے بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.