آپ کرونا ٹائیگر فورس کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں
کوئٹہ (امروز نیوز)
کرونا ٹائیگر فورس ملکی سطح پر نوجوانوں پر مشتمل فورس ہوگی جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کرے گی
تفصیلات کے مطابق حکومت نے کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران امدادی سرگرمیوں کے لئے کرونا ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا ہے یہ فورس نوجوانوں پر مشتمل ہوگی جو مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کرے گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے پورے ملک سے نوجوانوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اس فورس کا حصہ بن کے ملک و قوم کی خدمت کریں۔
اس سلسلے میں رضاکارانہ اس فورس کا حصہ بننے والوں کے لئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
طریقہ کار یہ ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے نوجوان کو سیٹیزن پورٹل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی، اور اس میں نام، فون نمبر، شناختی کارڈ نمبر، یونین کونسل اور ضلع کا اندراج کرنا ہوگا