اسسٹنٹ ڈائرےکٹر کے طور پر تجربہ حاصل کر رہی ہوں ،آئندہ برس بطور ہداےتکارہ ذاتی فلم بناﺅنگی‘ مومل شیخ
لاہور(امروز نیوز) ادکارہ مومل شےخ نے کہاکہ اسسٹنٹ ڈائرےکٹر کے طور پر تجربہ حاصل کر رہی ہوں اور آئندہ برس بطور ہداےتکارہ ذاتی فلم بناﺅں گی ۔ایک انٹر ویو میں مومل شیخ نے کہا کہ اداکاری کے بعد مےں نے اپنے والد جاوےد شےخ کے ساتھ ان کی فلم ”وجود “مےں بطور اسسٹنٹ ڈائرےکٹر کے فرائض سرانجام دئیے ۔اس دوران ڈائرےکشن کی ذمہ دراےاں سمجھنے کا موقع ملا ۔ا نہوںنے کہاکہ آئندہ برس مےر ی خواہش ہے کہ مےں بطور ہداےتکارہ اپنی فلم بناﺅں اور اس کےلئے مےں نے ابھی سے منصوبہ بندی شروع کردی ہے ۔ b