عمران خان کی عدالتی کندھا استعمال کرنے کی سازش ناکام ہوگی، وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی عدالتی کندھا استعمال کرنے کی مذموم سازش بھی فتنہ و فساد مارچ کی طرح ناکام ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ’’فال آف عمران اِن ڈی چوک‘‘ ہوچکا ہے، وہ ڈی چوک کے بھگوڑے ہیں۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئین شکن اور عدلیہ کی توہین کے مجرم سپریم کورٹ سے کس منہ سے کیا اور کیا مانگ رہے ہیں؟