شہید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللّٰہ بلیدی کی نماز جنازہ بھاگ ناڑی میں ادا کر دی گئی
نصیر آباد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید ہدایت اللّٰہ بلیدی کی نمازِ جنازہ انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ ادا کی گئی اس موقع پر نصیرآباد ڈویژن کے اعلیٰ سول و عسکری حکام ایف سی کے افسران قبائلی عمائدین سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی جنازہ میں شریک ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل غمزدہ نظر زبان پر دعائیں اور دل میں دکھ تھا
شہید ہدایت اللّٰہ بلیدی نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں ہمیشہ دیانت خلوص اور بہادری کا مظاہرہ کیا ان کی شہادت نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کا نام بلوچستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا
نمازِ جنازہ کے موقع پر پولیس اور لیویز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی جو ان کی خدمات اور قربانی کو سرکاری سطح پر خراج عقیدت پیش کرنے کی علامت تھی
اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔