طاقتور عقل اور عقلمند طاقت سے عاری ہیں ،مولانا فضل الرحمان

0 177

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ طاقتور عقل اور عقلمند طاقت سے عاری ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ریاست کی کمزوری کے باعث قبائلی علاقوں میں بدنظمی ہے، ریاستی اداروں کو قبائلی عوام کو حقوق دینا ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قبائلی نوجوان اپنے مستقبل کے لیے زیادہ مضطرب ہے، قبائلی اضلاع میں انتظامیہ، پولیس نہیں، ترقیاتی کام بھی نہیں، اس حوالے سے اس ہفتے وزیراعظم سے ملاقات کروں گا۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں لوگ اپنا تحفظ کرنا جانتے ہیں مگر ان سے اسلحہ چھین لیا گیا جبکہ بندوق بردار لوگ آزاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی نوجوانوں کو پہلے آس دلائی گئی لیکن صورتحال خراب ہے، قبائلی علاقوں میں ملنے والی گیس پرپہلا حق مقامی عوام کا ہے۔

ملک کی معاشی صورتحال سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے حکومت نہ لی جاتی تو ملک ٹکڑے ہوجاتا، عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ وبرباد کیا۔ جس دلدل میں پھنسایا ہے اس سے نکلنا آسان نہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ گوادرپورٹ سے دبئی اورایران کی بندرگاہیں خطرے میں پڑگئی تھیں مگر عمران خان نے گوادر بندرگاہ کا بیڑاغرق کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے آخری فیصلے میں بھی نوازشریف موجود تھے، فیصلہ ہوا تھا حکومت مدت پوری کرے گی، الیکشن وقت پرہوں گے، منگل اور بدھ کو معیشت کی بہتری کےلیے اگلے اقدامات کا اعلان ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جن ممبران کے استعفے منظور ہوئے وہاں ضمنی الیکشن ہوگا، ضمنی الیکشن،2018 میں جو جس پارٹی کا رنر اپ تھا وہی ہمارا امیدوار ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.