پارٹی اپنے انتخابی منشور پر بتدریج عمل کررہی ہے، عبدالخالق ہزارہ
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک )ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین وصوبائی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ پارٹی اپنے انتخابی منشور پر بتدریج عمل کررہی ہے ہم نے اپنے انتخابی حلقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کو ممکن بنانے اور صارفین کو بلاتعطیل پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کئی ٹیوب ویل لگائے ہیں جن سے آنے والے ایام میں صارفین کو پانی کی فراہمی شروع ہوجائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناصرآباد میں لیاقت علی مرحوم ٹیوب ویل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پارٹی کے نائب چیئرمین اول مرزاحسین ہزارہ نے بھی خطاب کیا
، اس موقع پر واسا کے آفیسران، علاقہ معززین، پارٹی کے مرکزی وضلعی کونسلوں کے اراکین اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجو د تھی پارٹی رہنماﺅں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کواپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں ایچ ڈی پی واحد سیاسی جماعت ہے جو ہمیشہ اپنی کارکردگی کے حوالے سے اپنے آپ کو اپنے کارکنوں اور عوام کی عدالت میں پیش کرتی ہے ہم نے عوامی نمائندگی کا تصور بدل کر رکھ دیا ہے ایچ ڈی پی کی کارکردگی عوام کے سامنے روز رشن کی طرح عیاں ہے ہم نے ان بنیادی مسائل کی طرف توجہ دی ہے جو سالوں سے حل طلب تھے اور جن کی طرف اس سے پہلے کسی نہ توجہ نہیں دی کئی دہائیوں قبل تعمیر ہونے والے مراکز ،صحت ،ادارہ دستکاری، تعلیمی ادارے، جوکہ متروک ہوچکے تھے ان کی ازسرنو تعمیر شروع کی اور جدید دور کے تقاضوں ،صحت کے بنیادی ضروریات واصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی اور ماڈل مراکز کی تعمیر کی ہے
کھیل کے میدانون کو آباد رکھا اور ہر قسم کے تعصبات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پورے صوبے میں کھیل کے فروغ کیلئے اقدامات کئے نوجوانوں کے حوصلہ افزائی کیلئے ان کی بھرپور سرپرستی کے ذریعے انہیں اپنی قابلیت ،اور صلاحتیں منوانے کے مواقع دیئے گئے مقررین نے کہا کہ پانی ہر فرد کی ضرورت ہے ماضی میں عوام کو پینے کی پانی کیلئے سخت پریشانیوں سے گزرنا پڑتا تھا اس کے حل اور عوام کی مشکلات دور کرنے کیلئے ہر حلقہ اور بنیادی کونسل کی سطح پر ٹیوب ویل لگا رہے ہیں اس اہم مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل رکنے کی کوشش کی ہے اب عوام سے توقع کرتے ہیں کہ وہ پانی کے ضائع سے اجتناب کرتے ہوئے ا سکے بے جا اصراف سے پرہیز کریں پانی قدرت کا انمول تحفہ ہے
اس کے استعمال میں جتنی احتیاط کی جاسکتی ہے انتے ہی ہم اپنے آنے والی نسلوں کیلئے قدرت کے اس انمول تحفے کو بچا کر رکھ سکتے ہیں پانی اس وقت ہمارے شہر اور صوبے کا نہیں نہ ہی خالص ہمارے ملک کا مسئلہ ہے یہ ایک عالمی مسئلہ ہے جس پر دنیا بھر کے ماہرین سرجوڑ کر بیٹھے ہیں کہ پانی کے ذخائر کے بے استعمال کو کیسے روکھا جاسکتا ہے انہوں نے گھریلو خواتین سے درخواست کی کہ وہ پانی کے استعمال میں جتنی احتیاط کرسکتے ہیں اتنا ہی ان کے آنے والی نسلوں کو فائدہ حاصل ہوگا اسے قدرت کا تحفہ سمجھ کر اسی کی حفاظت کریں۔