’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے انڈین بلاک بسٹر’RRR’ کو پیچھے چھوڑ دیا

0 110

لندن: پاکستان کی سپر ہٹ بلاک بسٹر فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

مولا جٹ اب تک دنیا بھر سے مجموعی طور پر  133 کروڑ روپے کی آمدنی کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پاکستان میں یہ فلم 40 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔

برطانیہ میں باکس آفس پر صرف ایک دن میں ایک کروڑ روپے سے زائد کما کر ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ نے رواں برس کو ریلیز ہونے والی بھارت کی کامیاب ترین فلم ’ آر آر آر‘ کو عالمی کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

’آر آر آر‘ کی مجموعی عالمی آمدنی 25 کروڑ 12 لاکھ ہے، جس کے مقابلے میں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے 17 دن میں 25 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد کما کر اسے مات دے دی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی فلم کی نمائش اب بھی جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.