بلوچستان حکومت پورے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی ذمہ دار ہے.سرادا اخترجان مینگل

0 178

کوئٹہ (امروز نیوز)

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد سردار اختر جان مینگل نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ کوئٹہ کے دوران دی گئی بریفنگ کو مکمل طور پر ناقص قرار دے دیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر اپنے پیغام میں اختر جان مینگل نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپکو بتانا چاہتا ہوں کہ آپکو کورونا وائرس سے متعلق جو بھی بریفنگ دی گئی ہے وہ مکمل طور پر ناقص ہے جبکہ زمینی حقائق کچھ اور ہیں بنیادی حفاظتی آلات کی عدم فراہمی کی وجہ سے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ احتجاج پر ہے جبکہ صوبے میں حفاظتی انتظامات اور آلات نہ ہونے کے برابر ہیں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کا یہ حال ہے تو اندرون بلوچستان کیا صورتحال ہوگی، جبکہ دورے کے دوران آپکو "سب اچھا ہے” کا جو تاثر دیا گیا ہے وہ سراسر غلط ہے صوبائی حکومت مکمل طور پر غافل اور کورونا وائرس کے صوبے میں پھیلاؤ کی ذمہ دار ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.