موجودہ دور میں پی ڈی ایم کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھی ، مولانا حیدری

0 137

ملک کی ترقی اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے اکابر علمائے کرام اور وطن عزیز کی بے پناہ لازوال قربانیوں سے تاریخ کے اوراق بھرے پڑئے ہیں
حضرو( امروز ویب ڈیسک ) سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ وجمعیت علمائے اسلام ف کے جنرل سیکرٹری مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ کلمہ طیبہ کے نام معرض وجودمیں آئے پاکستان کی آزادی سے لیکر اب تک اس ملک کی ترقی اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے اکابر علمائے کرام اور وطن عزیز کی بے پناہ لازوال قربانیوں سے تاریخ کے اوراق بھرے پڑئے ہیں موجودہ دور میں PDMکاقیام وقت کی اہم ضرورت تھی ان خیالات کا اظہارجمعیت علمائے اسلام ف کے جنرل سیکرٹری و سینٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے تحصیل حضرو کے علاقہ بہبودی میں امیدوار صوبائی اسمبلی و رہنما JUIپنجاب قاری محمد ابراہیم کے ڈیرہ بہبودی کا افتتاح و پرچم کشائی تقریب میں بطور مہان خصوصی خطاب میں کیا قبل ازیں تقریب کے میزبان قاری محمد ابراہیم اور امیر ضلع مفتی تاج الدین نے بھی خطاب کیاجبکہ تقریب میں رہنماJUIقاری شیر افضل خان ، مولانا نعیم ، قاسم خان وردگ، اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام ف کے جنرل سیکرٹری و سینٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے قائد جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کیا تو ملک بھر میں جاری احتجاجی تحریک کے دوران ملک بھرمیں 15ملین مارچ کیے اور دس کروڑ پاکستانی عوام سے خطاب کیا اور کروڑو ں افرادنے الیکڑانک و سوشل میڈیا کے ذریعے مولانا فضل الرحمان کے خطابات کو سنا جبکہ کراچی سے اسلام آباد تک لاکھوں کے آزادی مارچ کے قافلے میں واپسی تک ایک پتہ تک نہ ٹوٹا یہ ہے ملک سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے بھٹو کا دور یا ضیا الحق اور چاہے زرداری کی حکومت تھی یامیاں نواز شریف کا دور تھا تو جے یو آئی نے ہمیشہ دین کے خلاف ہونیوالی ہرسازش کو ناکام بنا یا علمائے کرام نے جیلیں کا ٹیں اور اب بھی ہماری جماعت دین اسلام کا پہرہ دار بن کر اپنا دینی فریضہ ادا کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات آئی تو بدقسمتی سے بعض ہمارے ساتھیوں نے اسکی حمایت کر دی جو کہ ہمارے آئین ومنشور کے خلاف تھا جس کی بنا پر انکو نکالنا پڑا حالانکہ انکو چاہئے تھا کہ وہ اس نیک مقصد میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کھڑے رہتے مگر ایسا نہ ہوا مگر ہماری جماعت کسی بھی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کر ئے گی کشمیر کی جد وجہد آزادی کے حوالے سے شرکائے تقریب سے جمعیت علمائے اسلام ف کے جنرل سیکرٹری و سینٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ انشااللہ5فروری کو JUIف نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسہ رکھا ہے جسمیں پی ڈی ایم کی جماعتوں کو دعوت دی جائے گی اور ملک بھر سے عوام اس تاریخی جلسہ میں شرکت کرکے دنیا بھر کو یہ پیغام دینگے کہ پاکستان کی عوام کشیری بھائیوں کیساتھ ہیں آخرمیں امیدوار صوبائی اسمبلی و رہنما JUIپنجاب قاری محمد ابراہیم کے ڈیرہ بہبودی پر پرچم کشائی کی گئی اور ملکی ترقی وسلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.