شہدائے 6 فروری شہید اسد جان مینگل و شہید احمد شاہ بلوچ کو انکے برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، محمد بخش بلوچ

0 198

دالبندین (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری محمد بخش بلوچ نے اپنے ایک بیان میں شہدائے 6 فروری شہید اسد جان مینگل و شہید احمد شاہ بلوچ کو انکے برسی کے موقع پر زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے 6 فروری کا دن بلوچ قوم کھبی نہیں بھول پائے گی 70 کے دہائی میں آمروں نے بلوچستان کے سیاسی تحریک کو دبانے کیلئے بلوچستان کے دو سپوت اسد جان مینگل اور آحمد شاہ بلوچ کو کراچی سے اغواء کرکے لاپتہ کردیا

جوکہ بلوچستان کے تاریخ میں سب سے پہلا لاپتہ مسنگ پرسن تھے بعد میں انہیں شہید کرکے آج تک انکے لاشیں لواحقین کے حوالے نہیں کردیا گیا بلوچستان کی بلوچ قومی تحریک آج کا نہیں بلکہ انگریز سامراجوں کے خلاف بلوچ اکابرین نے اپنے سرزمین کی دفاع کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں کر آمروں کے سامنے نہیں جھکے اور یہی تسلسل قیام پاکستان سے لیکر آج تک جاری ہیں مختلف ادوار میں بلوچ قومی تحریک کو کاونٹر کرنے کیلئے نت نئے حربے اپنائے گئے تاکہ کسی نہ کسی صورت میں اس تحریک کو پنپنے نہ دیا جائے

مگر سرزمین کے عظیم سپوتوں نے اپنے خون سے اس سرزمین کی آبیاری کرکے تمام حربوں کو ناکام بنا دیا شہدائے چھ فروری کے ان خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے لختِ جگروں کی قربانی دینے کے باوجود بلوچستان و بلوچ قومی تحریک کی جدوجہد کو خیرباد نہیں کہا اسی جہدِ تسلسل نے ہر نئے وقت کے ساتھ نئے سپوت پیدا کرکے بلوچ قومی تحریک کو ایندھن فراہم کرکے بلوچ قومی تحریک کو دوام بخشا

Leave A Reply

Your email address will not be published.