وزیراعظم میں اخلاقیات ہوتی تو استعفیٰ دیکر اعتماد کا ووٹ لیتے،احسن اقبال

0 182

جو آپ کو ووٹ دے وہ صادق اور امین اور جو نہ دے وہ سودا گر،وزیراعظم کی تقریر میں کنٹینر والے خطاب کے سوا کچھ نہیں تھا، رہنماء(ن) لیگ

اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاحسن اقبال نے وزیراعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم میں اخلاقیات ہوتی تو استعفیٰ دیکر اعتماد کا ووٹ لیتے،جو آپ کو ووٹ دے وہ صادق اور امین اور جو نہ دے وہ سودا گر،وزیراعظم کی تقریر میں کنٹینر والے خطاب کے سوا کچھ نہیں تھا۔ وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاحسن اقبال نے کہا کہ عمران احمد نیازی نے حواس باختہ اور بوکھلاہٹ کے انداز میں قوم سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تقریر میں کنٹینر والے خطاب کے سوا کچھ نہیں تھا،3سال بعد بھی عمران خان کا وہی نظریہ ہے میں نہیں چھوڑوں گا،

این آر او نہیں دوں گا۔انہوں نے کہا کہ ان کی شکست نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنی جماعت میں بھی اکثریت کھو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 91 سات کا حوالہ دے کر صددر مملکت نے بھی توثیق کردی ہے۔انہوں نے وزیراعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ میں رتی بھر بھی اخلاقیات ہوتی تو استعفیٰ دیکر اعتماد کا ووٹ لیتے،آپ وزیر اعظم کی کرسی سے چمٹے ہوئے ہیں، ریاستی وسائل اورادارے استعمال کررہے ہیں،آپ نے اپوزیشن پر الزام لگایا ہے

لیکن آپ کی اپنی جماعت کے اندر سے پیسوں کی گونج سنائی دی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ کسی بھی اپوزیشن جماعت کیخلاف سینیٹ میں ٹکٹیں دینے کا الزام نہیں لگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں آپ کی اپنی جماعت نے الزام لگایا ہے کہ آپ کے ٹکٹ 35 کروڑ میں بکے۔بلوچستان میں آپ کی اپنی جماعت نے الزام لگایا کہ آپ نے 70 کروڑ میں ٹکٹ فروخت کیا

۔انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے والے سودا گر ہیں لیکن آپ کو اعتماد کا ووٹ دیں تو وہ حاجی بھی ہوں گے صادق و امین بھی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مزا تو تب تھا جب آپ ان کو اپنی پارٹی سے نکالتے یا اعلان کرتے کرتے کہ ایسے بے ضمیروں سے آپ اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو آپ کو ووٹ دے وہ صادق اور امین جو نہ دے وہ سودا گر؟۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.