پشتونوں اوردیگرقومیتوں کے غضب شدہ حقوق کے حصول میں کامیاب ہوکررہیں گے، مابت کاکا

0 369

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا کے مطابق آج فخر افغان رئیس الاحرارخان عبدالغفارخان باچاخان کی 34ویں برسی اور رہبرِ تحریک خان عبدالولی خان کی 16ویں برسی کے مناسبت سے عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام حب شہر میں عظیم الشان اجتماع منعقد کیا جارہا ہے جس کی تمام تر تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں شہر کو سرخ جھنڈیوں خیر مقدمہ بینرز فلیکسز وال چاکنگ پوسٹرز سےمزین کیاگیا ہے جلسہ گاہ میں سٹیج تیاراوروہاں پرقائدین کی بڑے پورٹریٹ سجارکھے ہیں حب کےشہریوں میں جلسہ عام بارے جوش وخروش پایاجاتاہے ہے

اوریہ جلسہ عام منفردحثیت رکھتی ہے جس میں تمام محکوم قومیتوں کے مردوزن شریک ہوکرباچاخان اورخان عبدالولی خان کوعقیدت پیش کرینگےانہوں نے ضلع لسبیلہ کےعوام سیاسی جمہوری قوتوں مزدوروں تاجروں وکلا برادری طالبعلموں سے بھرپورشرکت کی اپیل کی دریں اثناعوامی نیشنل پارٹی کےرہنماو¿ں نے کہاہے کہ انجمن اصلاح الافاغنہ خدائی خدمت گارتحریک کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی فخرافغان باچاخان اوررہبرتحریک خان عبدالولی خان کےفکراورسوچ پرقائم رہتے ہوئے ان کےارمانوں کی تکمیل کیلئے پرامن جمہوری جدوجہد کےزریعے میدان عمل میں موجود ہے اوروہ دن دورنہیں جب اے این پی پشتونوں اوردیگرقومیتوں کے غضب شدہ حقوق کے حصول میں کامیاب ہوکررہی گی

ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکاصوبائی نائب صدراصغرعلی ترین ضلعی صدرعبدالمنان افغان ضلعی جنرل سیکرٹری شاہ محمدعلیزئی ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالرزاق نورزئی یونٹ صدرعباس خان ودیگرنےہفتہ باچاخان کے سلسلے میں شہیدمشال یونٹ جام کالونی حب میں ورکرزکنونشن کے شرکا سے خطاب کرتےہوئےکیامقررین نےکہاکہ عوامی نیشنل پارٹی شہداکےامین اوروارث جماعت کی حےثیت سے اپنی ذمہ داریوں کاپاس رکھتے ہوئے

اکابرین کےایام زبان وکلتورکے فروغ میں کوئی کوتاہی نہیں برتے گی دریں اثناعوامی نیشنل پارٹی ضلع لسبیلہ کےزیراہتمام آج فخر افغان باچاخان رہبرتحریک خان عبدالولی خان کی برسی کےمناسبت سےجلسہ عام منعقدہوگاجس سے اے این پی کےصوبائی،مرکزی پارلیمانی رہنماخطاب اوران عظیم رہنماو¿ں کوخراج عقیدت پیش کرینگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.