بلدیاتی اداروں کی کاردگی میں نمایاں بہتری آنا نہایت خوش آئند ہے، قدوس بزنجو

بلدیاتی اداروں کی کاردگی میں نمایاں بہتری آنا نہایت خوش آئند ہے، قدوس بزنجو

0 381

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے انٹرا پارٹی الیکشن میں سردار اختر جان مینگل کو پارٹی صدر، واجہ جہانزیب بلوچ کو سیکریٹری جنرل اور دیگر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات جمہوریت اور جمہوری روایات کا عکاس ہے

انٹرا پارٹی انتخابات سیاسی جماعتوں میں جمہوری اقدار ، نظم و ضبط اور جمہوری روایات کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ جس میں کارکنان سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے پارٹی کو اندرونی طور پر مستحکم کرتے ہیں جو جمہوریت کا حسن ہے۔وزیراعلیٰ نے سردار اختر جان مینگل اور انکی نومنتخب کابینہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو ائی سی سی ایوارڈز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا شبہ سال 2021 میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم دنیائے کرکٹ پر غالب رہی اور پاکستانی شاہین یقیناً ان ایوارڈز کے مستحق ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی فاطمہ ثنا کو آئی سی سی نے ابھرتے ہوئے کھلاڑی کا ایوارڈ دیا ہےوزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے سنےئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے یہاں ملاقات کی انتہائی خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی امور سمیت ترقیاتی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاسنےئر صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ کو اپنے محکمے کے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور کارکردگی سے آگاہ کیا

وزیراعلیٰ نے محکمہ بلدیات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سنئیر صوبائی کی سربراہی میں بلدیاتی اداروں کی کاردگی میں نمایاں بہتری آنا نہایت خوش آئند ہے اور شہری سہولتوں میں اضافے کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے ملاقات میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور بلدیاتی ایکٹ میں مجوزہ ترامیم پر بھی بات چیت کی گئی دونوں رہنماو¿ں نے صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے جلد از جلد انعقاد پر اتفاق کیا جبکہ سنئیر صوبائی وزیر نے و زیراعلیٰ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.