کریتی سینن کی بہن کو کیریئر کے آغاز پر ہی نوازالدین صدیقی کیساتھ کام کا موقع مل گیا

0 270

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن بہن نور پور سینن کو اداکار نوازالدین صدیقی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر بے حد خوش ہیں۔کریتی سینن نے انسٹاگرام پر اپنی چھوٹی بہن نورپور سینن کی نئی فلم نورانی چہرہ کا پوسٹر شیئرکیا ہے

۔انہوں نے اپنی بہن نور پور سینن کو کیرئیر کے آغاز کے کچھ عرصے بعد ہی نواز الدین صدیقی جیسے باصلاحیت اور سینئر اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بہن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ نور پور، آپ کے لئے بہت خوش ہوں! انہوں نے لکھا کہ یہ ان کی بہن کے لیے ایک نئے باب اور ایک نئے سفرکا آغاز ہے

۔کریتی نے اپنی بہن کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ اپنے اندر کی آواز کو سنیں اور اونچی اڑان بھریں اور اپنے اردگرد ہونے والی ہر چیز کا جائزہ لیں اور اس سے سیکھیں۔، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس وقت کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوں۔اداکارہ نے نواز الدین صدیقی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ نورپور، آپ ایک ناقابل یقین اداکار کے ساتھ کام کر رہی ہیں

، جن کے ساتھ وہ خود ہمیشہ سے اسکرین پر نظرآنا چاہتی ہیں!۔کریتی سینن نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ نوازالدین صدیقی سے ان کی بہن نورپور کو بہت کچھ بہترین سیکھنے کو ملے گا۔31 سالہ اداکارہ نے اپنی انسٹا پوسٹ میں فلم نورانی چہرہ کی پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کااظہار بھی کیا۔دوسری جانب نورپور سینن نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی اس نئی فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلمنورانی چہرہ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.