اجے دیوگن کو شادی کی سالگرہ یاد رکھنے کا آسان حل مل گیا
ممبئی (امروز ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن کو اپنی شادی کی سالگرہ یاد نہیں رہتی لیکن اس سال انہیں اپنی شادی کی سالگرہ یاد رہے گی
۔اجے دیوگن نے انسٹاگرام پر کرن جوہر کے شو سے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔انہوں نے یہ سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ ریمائنڈر ہے۔دراصل یہ کرن جوہر کے شو کافی ود کرن کا اس قسط کا سکرین شاٹ ہے جس میں اجے اور کاجول نے بطور مہمان شرکت کی تھی
۔اس شو میں شادی کی سالگرہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اجے اپنی شادی کی تاریخ بھول گئے تھے اور کاجول نے انہیں یاد دلایا تھا کہ ان کی شادی 24فروری کو 1999میں ہوئی تھی۔اب اجے نے اپنی شادی کی سالگرہ آنے سے دو دن پہلے ہی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ریمائنڈر لگا لیا ہے۔