شہباز کے بدبو دار کپڑے بلاول بھی نہیں خریدے گا، شیخ رشید

0 229

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل شانگلہ میں ایک شخص کہہ رہا تھا کہ وہ اپنے کپڑے بیچ دے گا، اس کے بدبو دار کپڑے بلاول بھی نہیں خریدے گا۔

ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کے علاوہ تمام جماعتیں انتخابات کے لیے تیار ہیں، جے یو آئی (ف)، ن لیگ الیکشن مہم کے لیے نکل گئی ہیں، پاکستان کو بچانا ہے تو الیکشن کروانا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میرے خلاف 11 جگہ پر مقدمہ درج کروایا گیا میں نہیں گھبرایا، یہ دو ووٹوں کی اکثریت کی حکومت ہے، یہ پاکستان کی زندگی اور موت کی تحریک ہے، فوج ملکی سلامتی کی ضامن ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈیزل اس ملک کا صدر بننا چاہتا ہے، عمران خان کو غیر ملکی سازش کا نشانہ بنایا گیا، کل اے این ایف نے 15 شہادتیں پیش کیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قسمت میں جیل لکھی ہے، جو وزیراعظم بنا ہے اس پر کرپشن کے کیسز ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.