وزیر توانائی عمر ایوب خان کیخلاف دائر نااہلی کی درخواست پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے سماعت کیلئے منظور کر لی

0 197

ایبٹ آباد (امروز نیوز)وفاقی وزیر بجلی وتوانائی عمر ایوب خان کے خلاف دائر نااہلی کی درخواست پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے سماعت کیلئے منظور کر لی۔کیس کی سماعت جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل ڈبل بنچ نے کی ۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے عمرایوب خان، الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے، مسلم لیگ نواز کے سابق ممبر قومی اسمبلی بابر نواز خان کے عمر ایوب کی نااہلی کیلئے درخواست دائرکر رکھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.