وزیراعظم شہباز شریف نے الیکشن کمیشن سے بڑی درخواست کردی

1 222

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلے سنانے کی درخواست کردی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر جاری پیغام میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہوں وہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس پر طویل التواء کا فیصلہ سنائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ریاستی اداروں پر بار بار حملوں کے باوجود عمران نیازی کو طویل عرصے سے مفت میں چھوٹ دی جا رہی ہے، اس کو دیئے گئے استثنیٰ نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔

 

1 Comment
  1. […] میڈیا سے گفتگو میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ سائفر اس وقت کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ دونوں سےچھپایا گیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.