لواحقین گرینڈ الائینس کے وفد کا پی جی ساجد ترین ایڈووکیٹ سے ملاقات
کوئٹہ پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان ساجد ترین سے ان کے دفتر میں بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلعی پروفیشنل سیکرٹری میر غلام مصطفےٰ سمالانی کی قیادت میں لواحقین گرینڈ الائینس کے ایک وفد ملاقات کی جس میں انہوں نے ساجد ترین صاحب کو لواحقین کی درپیش مسائل اور ان کے خلاف درج مقدمہ کے بارے میں آگاہ کیا۔ ساجد ترین نے اسی ٹائم آئی جی پولیس کو فون کرکے کیس کی تفصیل مانگ کر کہاں کہ لواحقین کے 22 افراد پر درج مقدمہ انشاءاللہ بہت جلد ختم کرکے آپ لوگوں کی نوٹیفیکشن بحالی تک ساتھ دونگا۔ آخر میں لواحقین گرینڈ الائینس کے رہنماؤں نے ساجد ترین صاحب کا شکریہ ادا کیا۔