یاسمین راشد کا آڈیو لیک پرعدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ

0 106

 لاہورپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے حالیہ آڈیو لیک پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو بنانا رپبلک بنایا ہے، جنہوں نے آڈیو لیک کی شرم کریں، میں اپنی پرائیوسی میں مداخلت کے خلاف عدالت جارہی ہوں۔ 

زمان پارک میں میڈیا ٹاک کے دوران انہوں نے کہا کہ کسی کی ریکارڈنگ نہیں کر سکتے، صرف دہشت گردوں کی ریکارڈنگ ایجنسیاں کر سکتی ہیں جبکہ یہاں پر دہشت گرد آزادی سے کارروائیاں کررہے ہیں

 انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سیاسی آزادی پر حملہ کیا جارہا ہے، وفاقی حکومت کی جے آئی ٹی کو عدالت میں چیلنج کیا ہے، نگران حکومت جے آئی ٹی کی منظوری نہیں دے سکتی ہے، عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں ہم گرفتاری سے نہیں ڈرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.