صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان کی جانب سے این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل پر سیاسی جماعت کی جانب سے الزامات کی تردید
کوئٹہ صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان نے ایک سیاسی جماعت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹیشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے متعلقہ پولنگ بیگ کھلے پائے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے اس تاثر کو سختی سے مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ تمام 22 پولنگ اسٹیشنوں کے پولنگ بیگ باقاعدہ سیل حالت میں متعلقہ ریٹرنگ آفیسر کے حوالے کئے گئے تھے اور اس سلسلے میں ریٹرنگ آفیسر نے باقاعدہ تحریری طور پر سیل پولنگ بیگز وصول بھی کئے ہیں۔ الیکشن کمیشن میڈیا اور سیاسی جماعتوں سے گزارش کرتا ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں۔